کھلنا ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی

کھلنا ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی
کھلنا ٹیسٹ میں بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی

  


پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس میچ میں بہت عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کیا خاص طور پر ان کے بیٹسمینو ں نے اچھی پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بنگالی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اس ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے امید تو یہ کی جارہی تھی کہ یہ ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور پاکستان کی ٹیم اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن ان کے برعکس بنگالی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں اتنی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کہ اسکی تعریف کی جانی چاہئیے اوپنرز نے ایک ریکارڈ سکور بنایا میچ کے آخری روز بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا لیکن اگر بارش نہ بھی ہوتی تو میچ ڈرا ہی ہونا تھا اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی تھی اور مجموعی طور پر ان کی کارکردگی نے پاکستان کی نسبت بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا پاکستانی باؤلرز کی بات کی جائے تو وہ عمدہ باؤلنگ کروانے میں ناکام رہے جب پاکستان نے پہلی اننگز میں بڑا سکور کیا تو اس وقت لگ رہا تھا کہ اب پاکستانی باؤلرز اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کریں گے اور بنگالی بیٹسمینوں کو کم سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور بنگلہ دیش بیٹسمینوں نے تو بہت ہی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی باؤلرز کو بے بس کردیا پاکستانی باؤلرز بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں کے سامنے بے بس نظر آئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے و ن ڈے پھر ٹی ٹونٹی اور اب ٹیسٹ میچ میں جس طرح کی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان اب دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے اور اس ٹیسٹ میچ میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی وہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن اس وقت پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو دباؤ میں کردیا ہے بہرحال پاکستان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز ہی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں تاکہ اس کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک کامیابی ہی مل سکے۔

مزید : کالم