ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت ہے،فوری پابندی لگائی جائے،مجاہد عبدالرسول

ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت ہے،فوری پابندی لگائی جائے،مجاہد عبدالرسول

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا مجاہد عبد الرسول خان نے کہاہے کہ ایس ایس پی ملیر کی طرف سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا الطاف حسین لندن سے بیٹھ کر پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دینا بند کریں ۔الطاف حسین کو پا کستان لا کر قانون کے مطابق پھانسی دلوائی جائے ملک دشمن جماعت ایم کیو ایم پر فوری پابندی لگائے جائے

پاک فوج ،علماء ،ڈاکٹروں ،وکلاء ،تاجروں اور بے گناہ شہریوں کی قاتل جماعت ایم کیو ایم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

ایم کیو ایم جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے رد عمل میں کیا انہوں نے کہا سنی تحریک انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مگر قانون اور آئین کے مطابق حصول انصاف کا پورا حق رکھتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1