تحریک صراط مستقیم آج گستاخانہ خاکوں کے خلافریلی نکالے گی

تحریک صراط مستقیم آج گستاخانہ خاکوں کے خلافریلی نکالے گی

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام آج2بجے پنجاب اسمبلی سے امریکی سفار ت خانہ تک امریکہ میں ہونے والی گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف امریکہ مردہ باد ریلی نکالی جائے گی جس میں سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، میاں ولید احمد شرقپوری، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ خادم حسین رضوی، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، صاحبزادہ عبدالمصطفےٰ ہزاروی، پیر سائیں غلام رسول قاسمی، پیرسید ضیاء الاسلام شاہ گیلانی، حاجی شفیق کیلانی، حافظ عبد الشکورسیالوی، سردارا حمد رضا قادری، سید خرم ریاض شاہ رضوی، مولانا مجاہد عبدالرسول خان، مفتی تصدق حسین، مفتی طاہر الحسن ، پیر سید حامد علی شاہ، سید مختار اشرف رضوی سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1