لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بیکن ہاؤس سکول میں صفائی آگاہی مہم
لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام بیکن ہاؤس سکول سسٹم کینال سائیڈ کیمپس میں صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد صاف ستھرے ماحول کے قیام کے لیے طالبات میں شعور بیدارکرنا تھا۔مہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ، صفائی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کے ذمہ دارانہ کردار پر لیکچر، کیمپس کلین اپ آپریشن اور معلوماتی پمفلٹس کی تقسیم پر مشتمل تھی۔سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور اور اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشن محمد عمیر خان نے ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی کے طریقہ ء کار پر لیکچر دیا اور ڈاکومنٹری دکھائی۔ پرنسپل گرلز کیمپس صائمہ لون نے طالبات کے ہمراہ کیمپس کلین اپ آپریشن میں حصہ لیا اور کیمپس کی حدود میں ویسٹ پکنگ کی۔پرنسپل صائمہ لون نے صاف ستھرے ماحول کے قیام اور بچوں میں صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنے کی اس مہم کو بے حد سراہا ۔