معاشرتی ناہمواریاں ختم کرنے کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے،افتخار بشیر

معاشرتی ناہمواریاں ختم کرنے کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے،افتخار بشیر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا بنیادی مقصد ہی انسانیت کی فلاح و بہبود ہے

دکھی لوگوں سے محبت کرنا اور ان کی بروقت مدد کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں غریبوں اور یتیموں کی بے لوث خدمت کرنے اور انہیں معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے مشن پر گامزن لوگ ہمارے معاشرے کے اصل ہیرو ہیں اگر ہم سب میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت و افلاس کے ڈیرے ہیں، لوگوں کو روزگار میسر نہیں ہے ،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ،کرپشن اور لُوٹ مار نے سفید پوش طبقے کو مزید مسائل سے دو چار کر دیا ہے ان حالات میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1