الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے،محمد جمیل

الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے،محمد جمیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی (را) سے مددمانگ کر ملک وقوم سے غداری کی، قتل اور منی لانڈرنگ جیسے کیسز کا سامنا کرنیوالے برطانوی شہری نے افواج پاکستان کیخلاف زہر اگل کراپنی اصلیت ظاہر کردی، خودساختہ جلاوطن لیڈر کے پیروکارپاکستان یاالطاف حسین دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔ ایک بیا ن میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ اپنے کارکنان کو کمانڈوتربیت کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والے الطاف حسین کے ٹیلیفونک خطاب پر فی الفور پابندی عائد کی جائے،پنجاب اور سندھ کے حکمران منافقت چھوڑ کرقومی مفاد کیلئے اقدامات اٹھائیں اور الطاف حسین کیخلاف آئین پاکستان کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا الطاف حسین کومکافات عمل کا سامنا ہے انہیں سیخ پا ہونے کی بجائے اللہ تعالیٰ اور قوم سے اپنے سنگین جرائم کی معافی مانگنی چاہیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1