شہد کی مکھیاں پالنے کا تربیتی کورس کل راولپنڈی میں شروع ہو گا

شہد کی مکھیاں پالنے کا تربیتی کورس کل راولپنڈی میں شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی/ اسلام آباد(این این آئی) محکمہ زراعت حکومت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ شعبہ مگس بانی و حشراتِ اثمار،شمس آباد مری روڈ بلمقا بل ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کے زیرِ اہتمام خواتین و حضرات کے لیے مگس بانی (شہد کی مکھیاں پالنے ) سے متعلق ہفت روزہ تربیتی کورس مورخہ 04 مئی 2015 سے شروع ہو رہا ہے ۔ اس کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین وحضرات کے لیے تعلیم و عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے اس کورس کا بنیادی مقصد سا ئینسی بنیادوں پر مگس بانی کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں ۔ شہد کی مکھیاں پالنا نہ صرف ایک مفید مشغلہ ہے بلکہ منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے ۔ اس مشغلے کو وسیع پیمانے پر اختیار کر کے ہم اپنی ذاتی ضروریات کے علاوہ قومی آمدنی میں اضا فہ کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں ۔ شہد کی مکھیاں ہمارے پھل دار درختوں ،مختلف فصلوں اور پھلوں میں عملِ زیرگی کے ذریعے ان کی پیداوار میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ ان مکھیوں سے بنی نوع انسان کو پہنچنے والا یہ فائدہ ا ن سے حاصل کردہ شہد کی پیداوار سے 14گنا زیادہ ہوتا ہے۔ مزید معلومات و رہنمائی کے لیے فون نمبر 051-9290435 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -