امریکہ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان

امریکہ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان

 نیویارک (این این آئی)امریکہ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا اورآٹے کی قیمتیں دوفیصد تک گر گئیں۔قبل ازیں امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے آٹے کے بعض برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے کا اعلامیہ سامنے آیا تھا۔گزشتہ روز سی بی اوٹی مین کنٹریکٹ کے تحت مئی کیلئے سودے تقریباً 10سینٹ کی کمی کے ساتھ 6.67ڈالر فی بشل میں طے پائے گئے۔ رواں ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں پانچ سال کے دوران سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس