کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی تجویز کر دہ ہدایات پر عمل درآمد کی ہدایت

کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی تجویز کر دہ ہدایات پر ...

 راولپنڈی (این این آئی)کاشتکار کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی تجویز کر دہ ہدایات پر عمل کریں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کپاس کی کاشت کیلئے تندرست بیج کاا نتخاب اور سفارش کردہ شرح بیج کامیاب فصل کے لئے بنیادی ہیں ، کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرتے ہوئے درمیانی زمینوں اور کم پانی والے علاقوں میں منظورشدہ بی ٹی اقسام سی آئی ایم 599-اور بی ایچ178-کاشت کریں اورپنجاب کے تمام درمیانے اور ذرخیز علاقوں کے لئے سی آئی ایم602-،ایف ایچ 142-،ایم این ایچ 886-، وی ایچ 259-،سائبان201-، سی آئی ایم 598-،سی اے12-،ایف ایچ 114-،ٹارزن2-،ستارہ11-ایم،کے زیڈ181-موزوں اقسام ہیں۔ ٹارزن 1-اور آئی آر نیاب824-پنجاب کے ذرخیز علاقوں میں جبکہ آئی یو بی 222- کو پنجاب کے مرکزی ذرخیز علاقوں خاص طور پر بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور خانیوال میں کاشت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔کاشتکارکپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت15مئی تک مکمل کرلیں۔

مزید : کامرس