چین کا غلے کے کاشت کاروں کو 9ارب ڈالر کی امداددینے کا فیصلہ

چین کا غلے کے کاشت کاروں کو 9ارب ڈالر کی امداددینے کا فیصلہ

 بیجنگ (اے پی پی)چین نے غلے کے کاشت کاروں کو 9ارب ڈالر کی امداددینے کا فیصلہ کیاہے۔چینی میڈیا کے مطابق ملک میں زرعی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے، جدید کاشت کاری،اورکسانوں کی معاشی حالت بہتربنانے کے ضمن میں چین کی حکومت کسانوں کو 9ارب 32کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کررہی ہے۔یہ امداد بلواسطہ اوربلا واسطہ طور پر دی جائیگی۔گزشتہ برس بھی چین نے ٹارگٹ پرائس اورمارکیٹ پرائس سے پیدا ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کیلئے کسانوں کو امداد اورزرتلافی کی ادائیگی کی تھی۔

مزید : کامرس