کاشتکار مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

کاشتکار مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں محکمہ زراعت ...

 راولپنڈی/ اسلام آباد(این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔ پہلی گوڈی کاشت کے تین یا چار ہفتے بعد کرنی چاہیے۔ دوسری گوڈی اس وقت کریں جب فصل پھول نکالنے والی ہوتاکہ پھولوں سے سوئیاں نکلنے کے بعد نرم زمین میں بآسانی داخل ہوسکیں۔ جب فصل پھلیاں بنا رہی ہو تو اس وقت گوڈی فصل کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے کیونکہ گوڈی سے سوئیاں برُی طرح متاثر ہوتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں پھلیاں کم بنتی ہیں اور پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔ کاشتکار مونگ پھلی کی گوڈی و دیگر کاشت امور پر توجہ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے حصول کو ممکن بناسکتے ہیں۔

مزید : کامرس