سبز یو ں کو نقصا ن ر ساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

سبز یو ں کو نقصا ن ر ساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

 سلانوالی(اے پی پی) ز ر عی ما ہر ین نے سبز یو ں کے کا شت کاروں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے انہیں نقصا ن رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں تا کہ سبز یا ت کی پیداوار بھی متاثر نہ ہو اور غذا ئیت بھی برقراررہے ۔ماہرین کے مطابق گو بھی کی تتلی کی سنڈ یا ں ایک ہی پتے پر سینکڑوں کی تعدا د میں مو جو د ہو تی ہیں یہ پتوں کو کھرچ کر ا س طرح کھا جا تی ہے کہ پتوں کی صرف رگیں باقی ر ہ جا تی ہے۔ چور کیڑاا گتی ہو ئی سبز یو ں کو ز یا د ہ نقصا ن پہنچاتا ہے جن میں آ لو ،ٹماٹر، مر چ، بھنڈ ی اور د یگر سبز یات شامل ہے۔ ۔بینگن کے پھل کوسب سے ز یا د ہ نقصا ن پہنچاتا ہے، شروع میں سنڈی د ر میا ن وا لی چوٹی میں داخل ہو تی ہے جس سے شگو فہ سو کھ جا تا ہے، بعد میں پھل میں داخل ہو کر نقصا ن کر تی ہے۔ ا س کے حملہ سے پھل کی بڑھوتر ی ر ک جا تی ہے اور پھل استعما ل کے قابل نہیں رہتا ۔ما ہر ین نے رس چو سنے وا لے کیڑوں کے تدار ک کیلئے کھیت کو ہر قسم کی جڑی بو ٹیوں سے پاک ر کھنے اور محکمہ زراعت تو سیع و پیسٹ وا رننگ کے فیلڈ عملہ کی سفا ر ش کر د ہ زہر وں کے استعما ل کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : کامرس