غذائی تحفظ کیلئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے،زرعی ماہرین

غذائی تحفظ کیلئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے،زرعی ماہرین

سلانوالی(اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کر دارہے اورغذائی تحفظ کیلئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ضروری ہے ۔یہاں اے پی پی سے گفتگو میں ماہرین نے کہاکہ ملک کی 45فیصد لیبرفور س زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے ۔زرعی اجنا س کی پیداوار کے سلسلہ میں کسانو ں کا کر دار کلیدی حیثیت کا حامل ہے ۔غذائی تحفظ کیلئے اگر حکومتی سطح پر ایسے اقداما ت کیے جا ئیں جن سے کسانو ں کی آمدنی میں اضافہ ہوتو پاکستان غذائی اجناس میں مکمل طور پر خود کفیل ہو سکتا ہے۔ ا س کیلئے حکومتی سطح پر دیہی علاقوں کے کھیتوں میں کسانو ں کی بہتر ی کیلئے تبدیلیاں لانا ہو ں گی۔ کسانو ں کو زرعی مداخل سستے نر خوں پرفراہم کرنے کے ساتھ ا ن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفا دہ کرنے کی طر ف سے بھی راغب کرنا ہو گا۔ کسانو ں کو دیگرممالک کی طرح معمولی ما ر ک ا پ پر زیاد ہ قرضے دینے سے پاکستان میں کسان خوشحال ہو گا ۔ کیونکہ تمام سہولیا ت میسرآنے سے و ہ زراعت سے منسلک شعبوں پر زیا د ہ توجہ دے سکے گا ۔ماہرین نے بتایا کہ ا س وقت زرعی مداخل کے بڑھتے ہو ئے نرخ اور دیگرمسائل پاکستان کے کسا نو ں کے معاشی طور پر مضبوطی کی راہ میں بڑ ی رکاوٹ ہے۔

مزید : کامرس