ٹیکس وصولیوں کا ہدف 31 سو ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 31 سو ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان

 لاہور ( کامرس رپورٹر)ایف بی آر کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف اکتیس سو ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ماہ اپریل کے دوران ٹیکس وصولیوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کے لیے رواں مالی سال کی ٹیکس وصولیوں کو بنیاد بنایا جائے گا۔ افراط زر کی شرح اور جی ڈی پی میں اضافے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا مجوزہ ہدف رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ ہدف سے چار سو ارب روپے زائد ہے۔نئے مالی سال میں دو سو بیس ارب روپے کے لگ بھگ اضافی ٹیکس اور ٹیکس اقدامات اٹھانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ امکان ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں سب سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔ رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی ہدف دو ہزار چھ سو اکانوے ارب روپے ہے جس میں سے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر نے ایک ہزار نو سو چہتر ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...