حکومت کی طرفسے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی مدد خوش آئند ہے،غلام قطب الدین

حکومت کی طرفسے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی مدد خوش آئند ہے،غلام قطب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یار فریدی نے نیپال میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اورہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت ،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے نیپالی حکومت کو بروقت امداد فراہم کرنے اوروہاں پر موجود پاکستانی کو واپس وطن لانے پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں ۔    زمبابوئے کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے ۔جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ کے پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اورقاتلوں کی جلد گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ امام مسجد الحرام کی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کو ایک مخصوص مکتبہ فکر تک محدود رکھنے سے فرقہ واریت کو ہوا ملی ہے حرمین شریفین کو اس وقت کوئی خطرہ نہیں حرمین شریفین کے نام پر ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنا اسلام دشمن ہے یمن کے مسئلہ پر قومی اسمبلی کی قرارداد قوم کی آواز ہے ۔