آزاد صحافت کا سہرا قلم کے مزدوروں کے سر جاتا ہے،احمد ندیم

آزاد صحافت کا سہرا قلم کے مزدوروں کے سر جاتا ہے،احمد ندیم

 لاہور( خبرنگار) پاکستانی نیوز ویب سائٹس کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر کہا ہے کہ پاکستان میں آزاد صحافت کا سہرا قلم کے مزدوروں کے سر جاتا ہے جنہوں نے قربانیوں کے ذریعے آزادی صحافت کے لئے کردار ادا کیا،جیلیں،گولیاں،ہتھکڑیاں ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے صرف اعلانا ت نہیں بلکہ عملی اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے دفتر میں اجلاس سے احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ قمر،پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان نے شرکت کی۔    ۔،پاکستان سنٹرل یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری اعجاز الحق،اپڈیٹس میڈیا گروپ آف پاکستان کے سیکرٹری شاہد محمود،عاصم علی،ممتازحیدر،محمد راشد تبسم و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان میں صحافیوں کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی اور ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ایبٹ آباد میں گزشتہ برس شہید ہونے والے صحافی ابرار تنولی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور لواحقین کی فی الفور مالی امداد کی جائے۔اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے دعوے تو بڑی کر رہی ہے لیکن ابرار تنولی جو آزادی صحافت کی تحریک میں اپنی جان قربان کر گئے ابھی تک کسی حکومتی نمائندہ نے کوئی امداد نہیں کی۔اجلاس میں ایک اور قرار داد پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ حکومت آن لائن اخبارات کے لئے کام کرنے والے صحافیوں کے لئے ایک ایسی پالیسی بنائے جس سے ان کے مسائل بھی حل ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4