گلبرگ ٹاؤن کا شیشہ کیفے پر چھاپہ،لڑکی سمیت 4گرفتار

گلبرگ ٹاؤن کا شیشہ کیفے پر چھاپہ،لڑکی سمیت 4گرفتار

 لاہور( خبرنگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرٹی ایم او (گلبرگ) ٹا ؤن فیصل شہزاد کی سربراہی میں ٹا ؤن انتظامیہ کی ٹیم نے منی مارکیٹ احد ہا ئٹس کے ایک فلیٹ میں قائم شیشہ کیفے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران شیشہ کیفے سے متعدد حقے و فلیورزاور دیگر سامان اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ٹا ؤن انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے شیشہ کیفے کو سیل کر دیا اور وہاں پر شیشہ سموکنگ کر نے والے4افراد اور کیفے چلانے والی لڑکی کو گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4