عدالتی حکم عدولی پر ٹریول کمپنی کے مالک کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالتی حکم عدولی پر ٹریول کمپنی کے مالک کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 لاہور( خبرنگار) صارف عدالت نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر مقامی ٹریول کمپنی کے مالک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے مقامی پولیس کو حکم دیا جائے اور ملزم کو 8 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزم مقامی ٹریول ایجنسی کے خلاف مقصود احمد شہری نے کیس دائر کیا ہے کہ شملہ پہاڑی کے قریب واقع ایک ٹریول ایجنسی کے ذریعے وہ عمرہ کرنے کے لئے گیا اور اسے ناقص سفری سہولت فراہم کی گئیں جس پر صارف عدالت نے ٹریول ایجنسی کے مالک کو 49 ہزار روپے جرمانہ کیا اس پر ٹریول ایجنسی مالک نے عملدرآمد نہ کیا جس پر عدالت نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4