قتل کیس میں 4ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث 5مئی تک ملتوی

قتل کیس میں 4ملزمان کی درخواست ضمانت پر بحث 5مئی تک ملتوی

 لاہور( خبرنگار) مقامی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایک قتل کیس میں چار ملزمان عرفان اور مشتاق وغیرہ کی درخواست ضمانت پر بحث کے لئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزمان مشتاق وغیرہ کے خلاف جائیداد کے تنازع پر اپنے چچا عبدالرزاق بھولا کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف غازی آباد پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4