74حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ پولیو مہم کل سے چلائی جائیگی

74حساس یونین کونسلوں میں تین روزہ پولیو مہم کل سے چلائی جائیگی

 لاہور( خبرنگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت 4مئی سے شہرکے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کو نسلز میں شروع ہو نے والی تین روزہ پو لیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ای ڈی او(ہیلتھ)، ڈی ڈی او ز(ہیلتھ)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،یونیسف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ 4مئی سے شرو ع ہو نے والی تین روزہ پولیو مہم شہر کے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن ، سمن آباد ٹاؤن،علا مہ اقبال ٹا ؤن،گلبرگ ٹا ؤن اور عزیز بھٹی ٹا ؤن میں چلا ئی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1919پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں05 لا کھ97ہزار5سو44 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ۔ ۔ ۔ اور ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر یں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4