پی ایچ اے نے ننکانہ میں 30ایکڑ پر جناح پارک مکمل کر لیا

پی ایچ اے نے ننکانہ میں 30ایکڑ پر جناح پارک مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اپنے خبر نگار سے)شاہکوٹ ضلع ننکانہ صاحب کی عوام کیلئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 30ایکڑ رقبہ پر جناح پار ک مکمل کر لیا اور عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا ہے۔یہ پراجیکٹ ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے ۔شاہکوٹ میں مکمل کیا جانیوالے تفریحی منصوبہ حکومت پنجاب کا صحت مند پنجاب کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔پی ایچ اے نے پارک میں وہ تمام سہولیا ت مہیا کی ہیں جن کی خواہش شاہکوٹ کی عوام کو مدتوں سے تھی ۔پارک میں بچوں کیلئے ایک جوائے لینڈ بنایا گیا ہے۔جس میں بچوں کے کھیلنے تمام تفریحی سامان موجود ہے۔اس کے علاو ہ نوجوانوں کیلئے جم بنا یا گیا ہے، جاگنگ کرنے والوں کیلئے ایک ٹریک بنایا گیا ہے جس کی لمبائی دو کلومیٹر ہے اس کے علاو ہ بھی پی ایچ اے ضلع شیخوپورہ میں بھی تین پارک زیر تعمیر ہیں جن میں ایک مرید کے میں دس ایکٹر رقبہ پر 50لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور دو ضلع شیخوپور میں وہ بھی تعمیر کے اوائل مراحل میں ہیں ۔