انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت

 لاہور( خبرنگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت نے اس کیس میں آئندہ سماعت پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز اس کس میں مختصر کارروائی کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ اس کیس میں پولیس نے علامہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے مدرسہ کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے کے نام پر آپریشن کیا تھا جس میں 15 سے زائد افراد شہید جبکہ 80 سے زائد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4