فراڈ کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

فراڈ کیس میں ملزم کی ضمانت خارج

 لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج لاہور ظفر اقبال تارڑ نے فراڈ کے ایک کیس میں ایک ملزم شیخ محمد طارق کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے۔ ملزم شیخ محمد طارق نے غازی آباد کے ایک رہائشی شہری اقبال کی گاڑی ہتھیا لی تھی جس میں ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، گزشتہ روز مقدمہ مدعی کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ رانامنظور احمد پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملزم طارق نے مقدمہ مدعی کی گاڑی خورد برد کر رکھی ہے اور واپس دینے سے انکاری ہے جس پر عدالت نے جرع سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4