شفیق آباد، نامعلوم مسلح افرادنے گن پوائنٹ پر تاجرکو اغوا کرلیا

شفیق آباد، نامعلوم مسلح افرادنے گن پوائنٹ پر تاجرکو اغوا کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے گن پوائنٹ پر تاجرکو اغوا کرلیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اوراغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آبادکے علاقے منشی لدھا کا رہائشی ملک ذوالفقار جوتوں کا کارخانہ چلاتا ہے ۔ وہ اپنے گھرکے باہرکھڑا تھاکہ نیلے رنگ کے ڈالے میں سوار 6مسلح افراد اسے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے ۔مغوی کے بھائی شفقت نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اغواکاروں کے بارے میں کچھ علم نہیں ،نہ ہی اس کے بھائی کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ہے ۔پولیس نے مغوی کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا تاہم مغوی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔

مزید :

علاقائی -