ہربنس پورہ ، 22سالہ نوجوان اندھی گولی کا شکار ہو گیا
لاہور(کرائم سیل)ہربنس پورہ کے علاقہ میں 22سالہ نوجوان اندھی گولی کا شکار ہو گیا،ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔زخمی 22سالہ عنایت مسیح کے بھائی کرامت مسیح اور مائیکل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عنایت مقامی فیکٹری میں کام کرتا ہے ۔گزشتہ روز وہ گھر کی چھت پر سو رہا تھا کہ صبح کے وقت نا معلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے پیٹ میں لگ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔