لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

 لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد ورداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا -ذرائع کے مطابق گلشن اقبال مہران بلاک میں اسحاق نامی نوجوان غبارے بیچ رہا تھا کہ دوڈاکوؤں نے ایک کار سوار خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی تو اسحاق اسے بچانے کے لئے آگے بڑھا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ سول لائن کی حدود ڈیوس روڈ پردوڈاکوؤں نے چینی شہری سے نقدی، پاسپورٹ اور کیمرہ چھین لیا۔ شفیق آباد کریم پارک میں دوڈاکوؤں نے لیاقت کے گھر سے 90ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ 38جی جر من پلٹ خا تو ن آ رام دل کے گھر سے نا معلو م چو ر دروازہ تو ڑ کر لیپ ٹا پ ،ایل سی ڈی ،مو با ئل فو نز 2چا ند ی کی مند ریا ں چو ری کر کے لے گئے جبکہ شمالی چھاؤنی عسکری ون میں ظہیر کے گھر سے 28لاکھ،ستوکتلہ پنجاب سوسائیٹی میں نوید کے گھر سے 15لاکھ اور غالب مارکیٹ گلبرگ میں شاہد کے گھر سے 15لاکھ کی نقدی اور زیورات چوری کر لئے۔ڈاکوؤں نے ٹاؤن شپ میں عرفان اور اسکی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ ،ڈیفنس اے میں ڈاکٹر سلیم کے اہل خانہ سے دو لاکھ،ڈیفنس سی میں محرم علی سے سوا لاکھ،غازی آباد میں طارق سے ایک لاکھ ،سبزہ زار میں عزیز سے 75ہزار،اقبال ٹاؤن میں عباس کی فیملی سے سوا لاکھ اور سمن آباد میں عثمان سے 53ہزار ،ستوکتلہ امیر چوک میں وقاص سے ایک لاکھ،شادباغ میں محمد علی سے 60ہزار،بادامی باغ میں تنویر سے 40ہزار،نیو انارکلی میں عثمان سے 23ہزارگڑھی شاہو میں فضل سے 30 ہزار،شاہدرہ مسلم کالونی میں اورنگزیب سے 13ہزاراور گلبرگ میں منصور سے ایک لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ چھین لیں۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی