شہبازشریف کا فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے عام وین کے ذریعے سفر

شہبازشریف کا فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے عام وین کے ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آبادکا 8گھنٹے طویل دورہ کیا،ترقیاتی منصوبوں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے عام وین میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گاڑیاں ساتھ ہونے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ وقت گزر گیا جب وزیر ، وزراء، کاروں کے لمبے قافلے پر دوروں پر نکلتے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں یہ کلچر بدلنے کا تہیہ کر چکا ہوں،اب عوامی نمائندوں اور بیوروکریسی کو اس طرف آنا ہوگا ۔اگر میں وین میں بیٹھ سکتا ہوں تویہ کیوں نہیں بیٹھ سکتے ؟۔

مزید : صفحہ اول