جنرل راحیل کا شہزادہ محمد بن نائف کو فون، ولی عہد بننے پر مبارکباد

جنرل راحیل کا شہزادہ محمد بن نائف کو فون، ولی عہد بننے پر مبارکباد

راولپنڈی/ریاض(اے این این)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب کے نومنتخب ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون ، ولی عہد منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب کے نومنتخب ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو ٹیلیفون کیا اور ولی عہد منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے انہیں سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کیے جانے ،نائب وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سیاسی و سیکیورٹی کونسل کے چیئر مین کاعہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

مزید : صفحہ اول