فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے،حامد رضا
لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے۔دفاعی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ملک چند شاہی خاندانوں کے لرزے میں ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں قبضہ گروپوں کا راج ہے۔پنجاب حکومت اغوا برائے تاوان ختم نہیں کرسکی ۔ حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہند و بستیوں کے قیام کے خلاف آواز اٹھائے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت بنانے کا بھارتی منصوبہ قابل مذمت ہے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ان خیالات ک اظہار انہوں نے مختلف اہلسنّت جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حامد رضا