تحریک انصاف پنجاب کی راؤ انوار کے قافلے پر حملے کی مذمت

تحریک انصاف پنجاب کی راؤ انوار کے قافلے پر حملے کی مذمت

لاہور ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری ،جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے کراچی میں راؤ انوار کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں لگتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،پیپلز پارٹی صوبے کی عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے الطاف حسین کے بیان پر پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کراچی کی عوام دہشت گردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہے کراچی کا آپریشن منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے تب ہی کراچی میں امن کا قیام ممکن ہے بعد ازاں صوبائی صدر اعجاز احمد چودھری نے شیخوپور ہ میں سفاک درندوں نے آٹھ سالہ بچے کو زندہ جلائے جانے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر ان سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی ہمت نہ کر سکیں ۔ تحریک انصاف پنجاب

مزید : صفحہ آخر