ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ کے دو ڈپٹی رجسٹراروں سمیت 11ملازمین کے تبادلے
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ کے دو ڈپٹی رجسٹراروں سمیت 11ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ڈپٹی رجسٹراروں میں سے میاں اشفاق احمد کا ٹربیونل برانچ سے کاپی برانچ جبکہ ریاض احمد خان کا کاپی برانچ سے ٹربیونل برانچ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔دیگر ملازمین میں سے ارشاد خان کا حقوق انسانی سیل سے کاپی برانچ، طیب قیوم کا این جے پی سیل سے جاب ون ،حامد علی کا جاب ون سے کاپی برانچ ،محمد سلیم کا سول برانچ سے ارجنٹ سیل ،محمد ناصر کا سول برانچ سے جے آئی سی رٹ ،محمد عمران کا کاپی برانچ سے سول برانچ ،محمد عباس کا جنرل اشو سے کاپی برانچ ،اسد صدیق کا ارجنٹ سیل سے این جے پی سیل،اور یاسر حمید کا سٹاف برانچ سے جے آئی سی رٹ برانچ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد اشرف ڈپٹی رجسٹرار کو آر ڈی نیشن کو ڈپٹی رجسٹرار ٹربیونل کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔ تبادلے