حوثیوں نے ایرانی طیاروں کے لیے گراؤنڈ کو’’رن وے‘ ‘بنا دیا

حوثیوں نے ایرانی طیاروں کے لیے گراؤنڈ کو’’رن وے‘ ‘بنا دیا

صنعا(خصوصی رپورٹ)یمن سے ملنے والی اطلاعات میں پتا چلا ہے کہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن ویز پر بمباری اور ان کے ناقابل استعمال ہونے کے بعد شہر کے ایک بڑے گراؤنڈ کو ہوائی جہازوں کے ’رن وے‘ میں تبدیل کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حوثی میلشیا نے صنعاء ہوائی اڈے کے متبادل کے طور پر ’’میدان السبعین‘‘ کو ایرانی ہوائی جہازوں کے لیے ’رن وے‘ میں تبدیل کردیا ہے۔ گراؤنڈ میں لگے سیمٹی بلاک اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں تاکہ جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔

مزید : صفحہ اول