بیٹی کو نقل کروانے کا الزام ،اسسٹنٹ کمشنر ملیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

بیٹی کو نقل کروانے کا الزام ،اسسٹنٹ کمشنر ملیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ملیر یوسف عباسی کو بیٹی کو نقل کروانے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یوسف عباسی پر اپنی بیٹی کو انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل کروانے کا الزام ہے اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور انہیں کمشنر ہاؤس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل ملیر کے علاقے مراد میمن گوٹھ میں گرلز کالج میں ہفتہ کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے میں نقل کرتے ہوئے 3طالبات پکڑی گئی ہیں۔ پکڑی گئی طالبات میں اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی بھی شامل ہے ۔ناظم امتحانات نے خود بھی مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے ۔کالج میں نقل کرتے ہوئے جب ویجلنس ٹیم کالج پہنچی تو نامعلوم مسلح افراد نے کالج کے باہر ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -