وزیراعلیٰ سندھ کی جاوید ناگوری کے بھائی کے قتل کی مذمت

وزیراعلیٰ سندھ کی جاوید ناگوری کے بھائی کے قتل کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کی کریکر بم دھماکے میں شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے ہیں۔انہوں نے واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس واقعے میں دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -