آصف زرداری کی اخونزادہ چٹان پر بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

آصف زرداری کی اخونزادہ چٹان پر بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

سلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے باجوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان پر بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے شدت پسندی اور دہشتگردی کی ہمیشہ مزاحمت کی ہے اور کرتی رہے گی۔ سابق صدر نے کہا کہ خوش قسمتی سے پی پی پی رہنما اخونزادہ چٹان بم حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ اور نظریہ پر ثابت قدم ہے اور شدت پسندوں کی شکست اور خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید : صفحہ اول