سعودی عرب ،ریاض کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی 5 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب ،ریاض کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی 5 پاکستانی جاں بحق

 ریاض/اسلام آباد(اے این این) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک فلیٹ میں آتشزدگی سے پانچ پاکستانی باشندے جاں بحق ہوگئے،صدرممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف کاواقعہ پراظہارافسوس، سفارتخانے کو متاثرہ خاندانوں سے ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ریاض کے علاقے النظیم میں ایک فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث پورے فلیٹ میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے کے باعث 5افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان سے ہے اور تمام افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ریاض کے نیشنل گارڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فلیٹ میں رہائش پذیر دیگر تین پاکستانیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔دوسری جانب صدرممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سفارت خانے کو ہدایت کی کہ وہ میتوں کو پاکستان لانے کیلئے ہرممکن تعاون کرے جبکہ متاثرہ عمارت سے نکالے جانے والے افراد کی ہرضرورت پوری کی جائے۔ ریاض ،آتشزدگی

مزید : صفحہ آخر