جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور سمیت مختلف شہروں میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں کا انعقاد

جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور سمیت مختلف شہروں میں تحفظ حرمین شریفین ...

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) جماعۃالدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی حمایت میں لاہور،فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، چنیوٹ سمیت مختلف شہروں میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سب سے بڑا پروگرام لاہور میں ہوا ۔واہگرے میں پاسبان حرمین شریفین کے کنوینئر و جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے یمن میں بغاوت کو کچلنا بہت ضروری ہے حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پوری قوم یکسو ہے اور پوری طرح قربا نی دینے کے لئے تیار ہے۔حکمرانوں کو بروقت اور صحیح فیصلے کرنے چاہئے اور سعودی عرب کے ہر مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے۔ جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماؤں قاری محمدیعقوب شیخ،حافظ عبدالغفار المدنی نے چوک یتیم خانہ میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین سے محبت رکھنے والاکبھی بھی اس کے تحفظ کی خاطر غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔ بیت اللہ شریف کی طرف مسلمان منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں جس مسلمان کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہے وہ حرمین شریفین کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہ سکتا۔جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماؤں حافظ محمد مسعود،مولانا سلیم اعظم بلوچ،مولانا غلام قادر سبحانی نے فیصل آباد کے علاقوں نثار کالونی اورمرکزی جامع مسجد اہلحدیث ٹائراں والی چوک میں تحفظ حرمین شریفین کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنسوں سے خطاب میں کہا کہ حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ ہم حرمین شریفین پر قبضہ کریں گے ۔شاید وہ اپنے بڑوں کی تاریخ بھول چکے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ یمن کے سربراہ ابرہہ نے بیت اللہ پر حملے کا اعلان کیا تو مکہ پہنچنے سے پہلے ہی اس کا لشکر تباہ و برباد ہو گیا تھا۔اس وقت بھی بیت اللہ پر حملہ کرنے کی سازش یمن سے تیار ہوئی تھی آج بھی اسی طرح یمن سے ہی حرمین شریفین پر حملے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا یوسف ربانی نے شیخوپورہ میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں کا قلع قمع کر کے منتخب حکومت کو بحال کرناہی انصاف کا تقاضا ہے۔اگر کسی نے حرمین کی طرف میلی نگاہ ڈالی تو ایسی آنکھیں پھوڑ دی جائیں گی۔تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینرء مولانا شمشاد احمد سلفی نے چنیوٹ میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کو فی الفور سعودی عرب بھیجا جائے۔ ہم حرمین کے تحفظ کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مشکل کی وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔جماعۃ الدعوۃکے مرکزی رہنما ؤں مفتی عبدالطیف نے سمندری،مولانا خالد سیف الاسلام نے جھنگ،مولانا عبدالعزیز المدنی نے بہاولنگر،مولانا احمد سعید ملتانی نے ڈیرہ غازی خان،مولانا بشیر احمد خاکی نے جھنگ،قاری گلزار احمد نے قصور میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں سے خطاب کیا۔ جماعۃالدعوۃ کانفرنسز

مزید : صفحہ آخر