فیصل آباد،اجرتی قاتل نویدشوٹر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ کا اظہار برہمی

فیصل آباد،اجرتی قاتل نویدشوٹر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ن لیگی رہنما بھولا گجر سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث نوید عرف زاہد شوٹر کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کو کچھ دیر کیلئے بریفنگ سے بھی روک دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق ایس ایچ او رانا فرخ وحید کو ٹاپ ٹین ایس ایچ او کا نام دے کر سی پی او سے دریافت کیا کہ کئی افراد کے قتل میں ملوث ایس ایچ او ملک سے کیسے فرار ہو گیا، کیا مقامی خفیہ ایجنسیاں اتنی بے خبر تھیں اس موقع پر آئی جی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ تک تو اس ایس ایچ او نے کئی دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا مگر بعدازاں وہ خود ایسے کاموں میں ملوث ہو گیا ۔اس موقع پر میاں طاہر جمیل ایم پی اے وزیر اعلی کو بتایا کہ رانا فرخ وحیدنے مجھے قتل کرنے کیلئے متعدد بار میرا پیچھا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرخ وحید ایس ایچ او اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے سرپرست کچھ اور لوگ بھی تھے لہٰذا ان تک بھی پہنچا جائے ۔میاں فاروق ایم این اے نے کہا کہ رانا فرخ وحید نے ہمارے خلاف نہ صرف جھوٹے مقدمات قائم کئے بلکہ وہ ان کے علاوہ چوہدری عابد شیر علی وفاقی وزیر مملکت‘ ملک محمد نواز ایم پی اے اور میاں طاہر جمیل کو بھی قتل کرنے والا تھا۔

مزید :

علاقائی -