باکسنگ کی تاریخ کا مہنگاترین مقابلہ ایک مرتبہ پھر امریکی باکسر مے ویدرنے اپنے نام کرلیا
لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک) باکسنگ کی تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ امریکی باکسر مے ویدر نے جیت لیا اور فائٹ آف دی سنچری کاٹائٹل اپنے نام کیا ، تمام بارہ راﺅنڈز میں مے ویدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔ امریکہ کے فلائیڈمے ویدرجونیئر اور فلپائنی باکسرمینی پیکویوائے آمنے سامنے تھے۔
فلائیڈمے ویدر نے گفتگوکرتے ہوئے کہافلپائنی باکسر نے بتہرین کھیل پیش کیا تاہم تکنیک کونہیں سمجھ سکے ، آج میرادن تھا۔اُنہوں نے گیم سے پہلے گفتگومیں کہاتھاکہ خود کو محمد علی سے بہتر تصور کرتاہوں ، اڑتیس سال کی عمر میں بے حدطاقتور اور تیز ہوں۔ ’فائیٹ آف دی سنچری‘سے 30ارب سے زائد آمدنی متوقع ہے ۔ اس تاریخی مقابلے کو دیکھنےکے لیے لاکھوں لوگ موقع پر موجود ہیں جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ میڈیا کے ذریعے دیکھ رہے ہیں ، اس موقع پر فلپائن میں عام تعطیل ہے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس میچ میں فتح حاصل کرنے والے کھلاڑی مے ویدر کو 18 جبکہ ہارنے والے کھلاڑی پیکویوائے کو 12 ارب ملیں گے۔
فلائیڈمے ویدر 47گیم کھیل چکے ہیں اور سب ہی جیتے ، ان میں 26ناک آﺅٹس بھی شامل ہیں ۔