ڈاکوﺅ ں کا پولیس چوکی پر حملہ ، اے ایس آئی سمیت سات اہلکار اغواء

ڈاکوﺅ ں کا پولیس چوکی پر حملہ ، اے ایس آئی سمیت سات اہلکار اغواء
ڈاکوﺅ ں کا پولیس چوکی پر حملہ ، اے ایس آئی سمیت سات اہلکار اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک) صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایس آئی سمیت سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیاجس کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ۔
پولیس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی میں تھانہ ماچھکہ کی پولیس چوکی پر 30 سے زائد چھوٹوگینگ، سلتوشر اور گڈوشر کے ڈاکوؤں نے حملہ کردیااور سات اہلکاروں کو اغواءکرکے کشتیوں میں ڈال لیا۔
ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق پولیس ڈاکوﺅں کاتعاقب کررہی ہے ، ڈاکومغوی اہلکاروں کو کشتیوں میں بٹھاکر دریاپار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوو¿ں اورپولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں اورعلاقے میں جاری آپریشن کے لئے ضلع بھر کی پولیس کوبھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ یہ حملہ پولیس گھوٹکی کے علاقے میں ڈاکوو¿ں کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -