کیپٹن نوید کا تعارف نہ کرانے پر اداکارہ میرا سفارتی عملے سے ا لجھ پڑیں

کیپٹن نوید کا تعارف نہ کرانے پر اداکارہ میرا سفارتی عملے سے ا لجھ پڑیں
کیپٹن نوید کا تعارف نہ کرانے پر اداکارہ میرا سفارتی عملے سے ا لجھ پڑیں

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیپٹن نوید کاتفصیلی تعارف نہ کرانے پر اداکارہ میراواشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے الجھ پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کیپٹن نوید کے ساتھ واشنگٹن میں تقریب میں آئیں تھیں اور ناراض ہو کر کہنے لگیں کہ یہاں فنکاروں کی کوئی قدر نہیں اور کیپٹن نوید کا تفصیلی تعارف کیوں نہ کرایا گیا؟ بس اسی بات پر اداکارہ میرا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی تقریب میں عملے سے الجھ پڑیں۔

میرا کا کہنا تھا کہ ایسی محفلوں میں شرکت کے وہ 20لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں اور یہاں فنکاروں کی کوئی قدر ہی نہیں ہے۔

مزید : تفریح