وجیہہ الدین الیکشن ٹربیونل کے خلاف پی ٹی آئی رہنماءشفقت محمود کا خط منظر عام پر آ گیا

وجیہہ الدین الیکشن ٹربیونل کے خلاف پی ٹی آئی رہنماءشفقت محمود کا خط منظر عام ...
وجیہہ الدین الیکشن ٹربیونل کے خلاف پی ٹی آئی رہنماءشفقت محمود کا خط منظر عام پر آ گیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنماءشفقت محمود کا وجیہہ الدین الیکشن ٹربیونل کے خلاف خط منظر عام پر آ گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے فیصلے کے خلاف پارٹی کے الیکشن ٹربیونل کی کارروائی غیر آئینی ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کوئی سپریم کورٹ نہیں کہ جسے معطل نہیں کیا جا سکتا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قوانین کے مطابق چیئرمین پارٹی کے ہر شعبے کے سربراہ ہی۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مرضی کے خلاف پارٹی کے الیکشن ٹربیونل نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی سربراہی میں پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے اجلاس بلایا تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں