وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد

وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد
وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد

  


کھلنا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے درمیان تلخ کلامی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز وہاب ریاض اور شکیب الحسن کے درمیان تلخ کلامی پرمیچ ریفری جیف کرو نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس میں دونوں کی غلطی تھی جس پر آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا30فیصد جرمانہ عائدکر دیا ہے۔تلخ کلامی کی وجہ بتائی گئی ہے کہ شکیب الحسن نے فاسٹ باؤلر جنید خان کو چیٹر کہا تھا جس پر وہاب اور شکیب کے درمیان گرما گرمی ہوئی تھی۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اس سے پہلے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن سے بھی تلخ کلامی ہوئی تھی اور ہدایت کی کہ آئندہ تلخ کلامی سے گریز کریں ۔

مزید : کھیل