شاہ سلمان کی یمنی شہریوں کیلئے خصوصی رعایت ، ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم

شاہ سلمان کی یمنی شہریوں کیلئے خصوصی رعایت ، ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم
شاہ سلمان کی یمنی شہریوں کیلئے خصوصی رعایت ، ویزے میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خصوصی رعایت دیتے ہوئے سعودی عرب میں 9 اپریل سے پہلے مقیم یمنی تارکین وطن کو اپنے پاسپورٹس پر اپنی رہائش کا سٹیٹس بدلنے کا موقع دینے کا اعلان کردیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام یمن کی قانونی حکومت کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے جس کی نمائندگی عبد ربو منصور ہادی کررہے ہیں اور اس ضمن میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سلطنت میں غیر قانونی طور پر مقیم یمنی تارکین وطن کی رہائش کا سٹیٹس بدلنے کیلئے قانونی اقدامات کریں ۔
ان اقدامات کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو چھ ماہ کا وزٹ ویزہ دیا جائے گا جس میں مزید توسیع یمن کی قانونی حکومت کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی کے بعد ممکن ہوگی تاہم ان تمام افراد کو متعلقہ حکام کی جانب سے طے کردہ قوانین کے تحت کام کرنے کی اجازت ہوگی اور ویزہ سٹیٹس کی تبدیلی کا عمل دوماہ تک جاری رہے گا۔