مردکی مردانگی مونچھوں میں نہیں ، خواتین کی عزت کرنے سے آتی ہے :شہلارضا

مردکی مردانگی مونچھوں میں نہیں ، خواتین کی عزت کرنے سے آتی ہے :شہلارضا
مردکی مردانگی مونچھوں میں نہیں ، خواتین کی عزت کرنے سے آتی ہے :شہلارضا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر اور پیپلزپارٹی کی رہنماءشہلارضانے کہاہے کہ مردانگی مونچھیں رکھنے سے نہیں بلکہ خواتین کی عزت کرنے سے آتی ہے ، ایک ایسا شخص جس کا کوئی تعارف نہیں ، پیپلزپارٹی پر کیچڑ اچھال رہاہے ، ذوالفقار مرزا بھی شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کی طرح ایک پرندہ ہے ۔

پیپلزپارٹی کے مرکز ی سیکریٹریٹ میں شرمیلافاروقی سمیت دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہلارضا نے کہاکہ ایک زمانے میں ذوالفقار مرزا کے پاس ایک وقت میں گاڑی تک نہیں تھی لیکن آج مختلف چینلوں پر بیٹھ کر قیادت کیخلاف بیانات دے رہے ہیں ، پیپلزپارتی میں شمولیت کی وجہ سے ہی وزیربنے اور ان کی اہلیہ کو پارٹی نے ایم این اے بنایا، وہ دراصل ذہنی خلفشار کا شکار ہیں اور مختلف چینلزپرمیڈیا ٹرائل کا پیمرا کو بھی نوٹس لیناچاہیے ۔

سوالات کے جواب میں شہلارضاکاکہناتھاکہ ذوالفقار مرزا کی طرف سے لگائے جانیوالے الزامات کاسرپاﺅں ہی نہیں ، خود ایک انٹرویومیں ذوالفقار مرزا کاکہہ چکے ہیں کہ اُن کے کارکنان کو ملتان سے واپس بھیج دیاگیا ،اگر وہ ہوتے تو بی بی شہید نہ ہوتیں اور آج وہ کہتے ہیں کہ زرداری نے شہید کرایا، وہ یہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ باپ بیٹے دونوں میں اختلافات ہیں اور بیرون ملک جاتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے یہ کہاتھاکہ وہ اپنے لیڈر بلاول سے ملنے جارہے ہیں لیکن جب بلاول سے ملاقات نصیب نہیں ہوئی تو جاویدنوگوری کے بھائی کے قاتلوں سے ملاقاتوں کے بعد واپس آگئے ۔

مزید : قومی