سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کیخلاف تیسرا مقدمہ درج

سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کیخلاف تیسرا مقدمہ درج
سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کیخلاف تیسرا مقدمہ درج

  


بدین (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کیخلاف بدین کے ماڈل تھانے میں تیسرا مقدمہ بھی درج کرلیاگیاہے اور پولیس نے گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیاگیاہے جس میں ذوالفقار مرزا سمیت 20افراد کو ذمہ دارٹھہرایاگیاہے ، مقدمے میں ڈی ایس پی کو ہراساں کرنے اور تھانے میں توڑ پھوڑ کا الزام لگایاگیاہے ۔ پولیس حکام کے مطابق ذوالفقارمرزا اوران کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ تین افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

یادرہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیانات دینے کے بعدخواتین اراکین اسمبلی میں زرداری کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ہیں اور آج ہی ذوالفقار مرزا نے اپنے ساتھی اور تاجر کی گرفتاری اورنامعلوم مقام پر منتقلی کی ناکام کوشش پر تھانے پر دھاوا بول دیا تھا جس دوران ڈی ایس پی کے بات نہ سننے اور کرسی سے اٹھ کر جانے کی کوشش میں میز کا شیشہ توڑ دیا اورپولیس افسرکا موبائل فون دیوار پر دے مارا تھاجبکہ کارکنان و تاجروں نے تھانے کا گھیراﺅ، احتجاج کیا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...