دنیا کے عجیب ترین انسان جن کے وجود پر یقین کرنا بھی انتہائی مشکل ہے

دنیا کے عجیب ترین انسان جن کے وجود پر یقین کرنا بھی انتہائی مشکل ہے
دنیا کے عجیب ترین انسان جن کے وجود پر یقین کرنا بھی انتہائی مشکل ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا میں بہت عجیب انسان دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو چند ایسے انسانوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ کو شدید حیرت ہو گی۔

چینی پولیس نے دودھ کے شرمناک کاروبار میں ملوث گروہ پکڑ لیا جاننے کیلئے کلک کریں
بالوں سے بھرا ہوا انسان
یو زن ہوان نامی اس چینی کے جسم پر ان گنت بال ہیں اور پہلی نظر میں وہ کوئی بن مانس یا ریچھ نظر آتا ہے اور اس کے جسم کا 96فیصد حصہ بالوں سے چھپا ہوا ہے۔یوزن ایک نارمل انسان پیدا ہوا تھا لیکن بعد میں اسے hypertrichosisنامی ایک بیماری ہوگئی جس میں بہت تیزی سے اوربہت زیادہ بال آتے ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے اسے متعدد ٹی وی پروگرامز میں بلایا جاتا ہے لیکن اس نے اس بیماری کی وجہ سے کبھی ہمت نہیں ہاری اور ہمیشہ ایک نارمل زندگی گزارتا ہے۔

بڑے ہاتھوں والا بچہ
کلیم نامی یہ آٹھ سالہ بچہ بھارت میں رہتا ہے اور اس کے ہاتھ بہت ہی زیادہ بڑے ہیں۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ جب وہ پیدا ہوا تھا تب ہی اسے اپنے بیٹے کے اندر غیر معمولی پن نظر آگیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھوں کا وزن اس کے سر کے وزن سے بھی زیادہ ہے اور ان کی لمبائی ایک فٹ تک ہے۔ بڑے ہاتھوں کی وجہ سے وہ روزمرہ کے کام کرنے میں بہت دقت محسوس کرتا ہے۔یہاں تک کہ وہ اپنے جوتوں کے تسمے بھی نہیں باندھ پاتا۔

دوائیوں پر پلنے والے لوگ
اکثر لوگوں کو بہت شوق ہوتا ہے کہ ان کا جسم توانا، مضبوط اور خوبصورت نظر آئے اور اس مقصد کے لئے وہ سٹیورائیڈ(دوائیوں )کا سہارا لینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔حالانکہ تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ ایسی تمام دوائیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں لیکن پھر بھی یہ لوگ باز نہیں آتے اور ان ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

جسم میں سوراخوں والا انسان
ناک، کان یا جسم کا کوئی اور حصے میں چھید کروانا ایک عام سی بات ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے اپنے جسم میں ہر جگہ چھید کروارکھا ہے۔رولف بچولز نامی اس شخص نے اپنے جسم میں 453چھید کروا رکھے ہیں ۔اسے دیکھتے ہی انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے جس کی وجہ اس کے ہونٹوں کے گرد 94اور ناک میں8چھید ہیں۔
نیلے چہرے والا انسان
آپ نے کارٹون ’سمرف‘ کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا جس میں نیلے رنگ کی مخلوق دکھائی جاتی ہے لیکن دنیا میںا یک نیلے رنگ کا انسان موجود ہے۔ پال نامی اس شخص کو دس سال قبل چہرے پر کوئی انفیکشن کی تکلیف تھی اور اس کے تدارک کے لئے اس نے سلور سے کوئی دوائی بنائی۔ اس دوائی کے استعمال کے بعد اس کا چہرہ نیلا ہو چکا ہے اور اب یہ ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ اس کا واحد علاج کم سے کم سورج کا سامنا کرنا ہے۔

مردوں کے پسینے کے خواتین پر ناقابل یقین اثرات،انسانی تاریخ کی متنازع ترین تحقیق میں انکشاف جاننے کیلئے کلک کریں

سب سے چھوٹا انسان
چندر بہادر ڈانگی نامی یہ نیپالی دنیا کا سب سے چھوٹا انسان ہے جو اس وقت زندہ ہے ۔اس کا قد ایک فٹ اور نو انچ ہے اور اس کے آٹھ بہن بھائی ہیں۔ اس کے دو بھائیوں اور دو بہنوںکا قد نارمل ہے جبکہ اس کے تین کا قد چار فٹ سے بھی کم ہے۔اس کے گاﺅں والے کبھی بھی اس سے عجیب سلوک نہیں کرتے اور اسے باقی انسانوں جیسا سمجھتے ہیں۔اسلئے وہ ایک نارمل زندگی گزارتا ہے ۔

دیو جیسا انسان
یوکرائن سے تعلق رکھنے والے لیونڈ کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی اس سے خوف آنے لگتا ہے جس کی وجہ اس کا عظیم جسہ ہے۔ 1971ءمیںپیدا ہوانے والے اس شخص کا قد آٹھ فٹ پانچ انچ ہے۔جب وہ 14سال کا تھا تو انکشاف ہوا کہ اس کے نشوونما کے گلینڈ میں ایک ناقابل علاج گیلٹی ہے جس کے باعث اس کا قد انتہائی تیزی سے بڑھنے لگا۔ اس کا وزن 2006ءمیں دو سو کلو تھا جبکہ اسے 28نمبر کی جوتی آتی تھی ۔ کچھ تکنیکی وجوہات کی بناءپر اس کا نام بطور دنیا کاسب سے لمبا آدمی شامل نہیں ہے ۔
سب سے بھاری آدمی
پیٹرک ڈیول نامی یہ امریکی دنیا کا سب سے بھاری انسان ہے۔ یہ شخص اس قدر بھاری ہے کہ جب ایک بار اس کا وزن کرنے کی ضرورت پیش آئی تو کوئی بھی مشین اس کا وزن نہیں کر پارہی تھی۔ بالاآخر مویشیوں کو تولنے والی مشین سے اس کا وزن کیا گیا ۔ اس وقت اس کا وزن 510کلو سے زائد ہے جبکہ اسے کھانے سے شدید محبت ہے اور وہ ہر وقت کھاتا پیتا رہتا تھا اور اس کا وزن بڑھتا گیا۔ایک بار اسے ہسپتال لے جانے کے لئے خصوصی مشین کا استعمال کیا گیا ،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر اس نے اپنا وزن کم نہیں کیا تو بہت جلد وہ مر جائے گا۔اس کا اب تک کافی علاج کیا جا چکا ہے لیکن اپنے کھانے کی بری عادت کی وجہ سے وہ بہت زیادہ موٹا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -