وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے اجلاس میں امریکی وفد سے ملاقات

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے اجلاس میں امریکی وفد سے ملاقات
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے اجلاس میں امریکی وفد سے ملاقات

  


باکو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایشیائی ترقیاتی بنک کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی وفد سے ملاقات ہوئی ہے ۔

اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران امریکی وفد کی قیادت مریسا لوگو نے کی ہے ۔ اس موقع پر امریکی وفد نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ امریکی وفد کی جانب سے پاکستان میں مختصر مدت میں اقتصادی بحالی کی تعریف کی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اقتصادی بحالی قابل تحسین ہے ۔

مزید : بزنس