”را“ بلوچستان ، فاٹا اور سندھ سمیت پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہے : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

”را“ بلوچستان ، فاٹا اور سندھ سمیت پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہے : ایم کیو ...
”را“ بلوچستان ، فاٹا اور سندھ سمیت پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہے : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کی لندن اور کراچی میں موجود رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی غیر ملکی سازش پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ایم کیو ایم کے خلاف رپورٹ کب مرتب کی تھی ، ذوالفقار مرزا کا انکشاف

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس کے بعد رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہا ہے جبکہ ان کی خفیہ ایجنسی ”را“ بلوچستان ، فاٹا اور سندھ سمیت پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی پاکستان سے محبت پر شک کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی تقریر کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لانے پر بھی اظہار مذمت کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...