ایک شرمناک سین کی عکسبندی، پورا دن نکل گیا لیکن۔۔۔

ایک شرمناک سین کی عکسبندی، پورا دن نکل گیا لیکن۔۔۔
ایک شرمناک سین کی عکسبندی، پورا دن نکل گیا لیکن۔۔۔

  


ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اداکار ادتیہ رائے کپور کے ساتھ فلم ’فتور‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ چند روز قبل میڈیا پر ایک سین کی عکسبندی کے دوران دونوں کے درمیان بوسے کی خبر نے بھی میڈیا پر ہلچل مچائے رکھی۔ دوسری جانب کترینہ کیف کیلئے ساتھی اداکاروں کے ساتھ قربت کے مناظر فلمبند کروانا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران حال ہی میں انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ ہوا کچھ یوں کہ کترینہ کیف اور ادتیہ رائے کپور کو فلم کیلئے اس ہی قسم کا ایک سین فلمبند کروانا تھا لیکن بھرپور کوشش کے باوجود ہر مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی اخبار ’دکن کرانیکل‘ کے مطابق دونوں اداکاروں نے 4 گھنٹے تک اس ایک سین کی پریکٹس کی اور بالآخر 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد وہ ڈائریکٹر کی خواہش کے مطابق منظر عکسبند کروانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید : تفریح